اوکاڑہ : مسافر وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر.ماں جاں بحق بیٹا شدید زخمی
مسافر وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر.ماں جاں بحق بیٹا شدید زخمی.نعش اور زخمی ہسپتال منتقل. فیصل آباد روڈ اوور ہیڈ برج کی متصلی سٹرک جو زیر تعمیر ہے.لالہ زار کالونی کے قریب ایک مسافر وین نمبری FDV/8718 کی موٹر سائیکل کو ٹکر.جس کے نتیجے میں 75 سالہ خاتون تاج بی بی جاں بحق ہو گئی جس کا 45 سالہ بیٹا اشرف شدید زخمی ہو گیا، حادثے کا شکار ماں بیٹا فتح ٹاؤن اوکاڑہ کے رہائشی بتائے گئے ہیں . وین ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں پولیس نے حادثہ کی تحقیقات اور ریسکیو نے امدادی کاروائیاں شروع کر دیں ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو موقع پر طبی امداد فراہم کی بعد ازاں نعش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا،