تازہ ترین

ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کا فیصلہ . قتل کے مجرم کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم .استغاثہ کے مطابق جولائی 2024 میں محمد کاشف کی ایک مقامی میلے میں سمیع الہ سے تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے 2گھنٹے بعد سمیع الہ نے اسی رنجش پر اڈا دھرمیوالہ پرمحمد کاشف کے ماموں عمر فرید کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا جو ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا تھا.

پولیس تھانہ چورستہ میاں خاں نے وقوعہ کا مقدمہ نمبر 439/24 درج کر کے تفشیش شروع کی تھی.تفشیشی افسر نے میرٹ پر تفشیش کرتے ہوے ٹھوس چالان عدالت میں پیش کیا.جو ایڈیشنل سیشن جج دیپالپورکی عدالت میں زیر سماعت رہا. عدالت نے استغاثہ سچ ثابت ہونے کی بناء پر مجرم سمیع اللہ کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا.جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مجرم کو 6ماہ مزید سزا بھگتنا پڑے گی

Leave A Comment

Advertisement