تازہ ترین

 چک نمبر 13 ون اے ایل کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ . مسلح ڈاکوؤں نے  گشت کرتی پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت  اکا دکا فائر کئے اور ڈاکوؤں کو گرفتاری دینے کا کہا. مگر ڈاکوؤں نے فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا.ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت ارشاد عرف شادو سکنہ 29/2R سے ہوئی ہے جو  23 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ پایا گیا.جس کا ساتھی ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا.پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد ہلاک ہونے والے ڈاکو کی نعش ہسپتال منتقل کر دی اور فرار ہونے والے ڈاکو کی گرفتاری کے لئے سرچنگ آپریشن شروع کر دیا ہے.

Leave A Comment

Advertisement