اوکاڑہ : دیپالپور روڈ پر ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر. میاں بیوی جاں بحق بیٹا شدید زخمی
دیپالپور روڈ پر ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر. میاں بیوی جاں بحق بیٹا شدید زخمی. ڈیڈ باڈیز اور زخمی ہسپتال منتقل . ریسکیو زرائع مطابق چک نمبر 49 ٹو ایل کے قریب موٹر سائیکل نمبری AXK-5665 سوار کو ٹریلر نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار ارشاد عمر ولد أگرہ اور اسکی بیوی صاحب بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کا 30سالہ نسیم بیٹا شدید زخمی ہوگیا . حادثے کاشکار موضع کلاسن کے رہائشی بتائے گئے ہیں .
ٹریلر ڈرائیور کے ٹریلر سمیت موقع سے فرار ہوجانے کی اطلاعات ملی ہیں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں پولیس نے تحقیقات شروع کر دی.اور ٹریلر ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر لی گئی ہے. جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوے ڈیڈ باڈیز اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ساؤتھ سٹی منتقل کر دیا
Leave A Comment