تازہ ترین

اندرون سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں ٹریکٹر اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ دو زخمی ہو گئے۔ بیڑی چوک پر ٹریکٹر مخالفت سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرانے سے ٹریکٹر ڈرائیور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جب کہ حادثے میں مزید دو افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت دوست محمد بھیو کے طور پر ہوئی،واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس سے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ ٹرک ڈرائیور سمیت دیگر افراد کو پولیس نے تحویل میں لے کرتفتیش شروع کردی گئی۔

Leave A Comment

Advertisement