تازہ ترین

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) اوکاڑہ اور اوڈھ ڈکیت گینگ کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں 3 خطرناک ڈاکو ہلاک، 4 گرفتار جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔  9 رکنی اوڈھ ڈکیت گینگ چک نمبر 10 ون ایل  ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہو رہا تھا کہ اطلاع ملنے پر سی سی ڈی پولیس نے تعاقب شروع کر دیا۔چک نمبر 12 ون ایل کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس پر اہلکاروں نے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی اور مزید نفری طلب کر لی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو ہلاک جبکہ ندیم نامی ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت عباس، حیدر اور ککا کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس نے مزید 3 ڈاکوؤں کو بھی گرفتار کر لیا جبکہ 2 ملزمان فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن اور مختلف علاقوں میں ناکہ بندی جاری ہے۔ زخمی ملزم ندیم کو علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا۔

ہلاک اور گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل، ریپ اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ سی سی ڈی پولیس نے گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ، نقدی اور موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

Leave A Comment

Advertisement