اٹک : بدبخت بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں اور بہن کی جان لے لی
اٹک میں بدبخت بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں اور بہن کی جان لے لی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ تحصیل اٹک کے گاؤں دکھنیر میں پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے طیش میں آگر فائرنگ کر دی جس سے ماں، بیٹی زد میں آ گئیں۔فائرنگ سے ماں اور بیٹی موقع پر ہی دم توڑ گئیں جب کہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے شواہد اکٹھے کرکے دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک منتقل کرائیں۔