بنوں : جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، 4 افراد قتل
بنوں میں تھانہ ڈومیل کی حدود میں اودین کلہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد قتل کردیے گئے۔قتل ہونے والوں میں باپ اور 3 بیٹے شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق چچا زاد ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس جائیداد کے تنازع پر قتل کرنے والے ملزمان کو تلاش کررہی ہے۔