اوکاڑہ : مزدا ٹرک اور لوڈر رکشہ میں تصادم . ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی. نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل
مزدا ٹرک اور لوڈر رکشہ میں تصادم . ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی. نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا. شیر گڑھ روڈ پر روز ویلی فیز 2 کے قریب ایک مزدا ٹرک نمبری CAZ-9825 نے ایک لوڈر رکشہ کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں لوڈر رکشہ پر سوار ایک 45 سالہ شخص جابر علی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا 55سالہ محمد یوسف شدید زخمی ہو گیا، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں جب کہ ریسکیو اہلکاروں نےامدادی کاروائیاں شروع کر دیں . زخمی کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور ضروری کاروائی کے بعد نعش اور زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،
Leave A Comment