اوکاڑہ : چمڑا منڈی میں ایک نامعلوم غبارے فروش کا 10 سالہ بچے پر مبینہ حملہ
تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ چمڑا منڈی میں ایک نامعلوم غبارے فروش کا 10 سالہ بچے پر مبینہ حملہ، گلے پر زخم کا نشان . واقعہ کا ڈی پی او اوکاڑہ نے نوٹس لے لیا. اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او بی ڈویژن کا جائے وقوعہ پر پہنچ گئے واقعہ کا جائزہ لیا اور تحقیقات کی . بچے کےاہل خانہ سے ملاقات کی. 10سالہ محمد صارم ندیم کسی باریک آلہ سے زخمی ہوا . ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور گلی میں غبارے اور لچھے فروخت کرنے والا شخص تھا. ڈی ایس پی سٹی کی زیر نگرانی ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں . پولیس کی سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری . پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا