تازہ ترین

تھانہ حویلی لکھا کے ایس ایچ او سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز ساہیوال یاسر علی کی مدعیت میں مبینہ تشدد، حبسِ بے جا، گالم گلوچ، دھمکیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق سرکاری افسر غیر قانونی مچھلی کے شکار کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں تھانے پہنچے تھے، جہاں مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی گھنٹے حبسِ بے جا میں رکھا۔ اعلیٰ حکام کی مداخلت پر رہائی عمل میں آئی۔

Leave A Comment

Advertisement