تازہ ترین

نواحی قصبہ وساوے والا، حویلی لکھا میں اراضی کے تنازع پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، پولیس کے مطابق ملزم ذیشان نے اپنے چچا حاجی مختار پر فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ چچا بھتیجے میں مبینہ اراضی کا تنازع تھا . بتایا گیا ہے کہ متوفی یونین کونسل کا سابقہ چیئرمین تھا . واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔

ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے۔یس ایچ او حویلی لکھا نے پولیس ٹیم کے ہمراہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور مختلف مقامات پر چھاپے مار رہے ہیں۔ پولیس نے نعش کو  پوسٹ مارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر حویلی لکھا منتقل کر دیا ہے۔ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے. بعد از تفشیش قتل کے اصل حقائق سامنے آئینگے

Leave A Comment

Advertisement