اوکاڑہ: پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے علاقہ ڈھولا ڈھبی روڈ پر پولیس اور 2 ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق ڈاکو شہری ابرار سے نقدی چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس کےتعاقب کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔جس میں ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا. ملزم کی شناخت ندیم کے نام سے ہوئی جو سات سنگین مقدمات میں ملوث ہے۔ ملزم سے نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا جبکہ فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش جاری ہے
Leave A Comment