اوکاڑہ: یومِ پاکستان جوش و خروش سے منایا گیا، پرچم کشائی و مارچ پاسٹ کی پروقار تقریب
یومِ پاکستان کے موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی زیر صدارت پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ ایلیٹ فورس . پیرا فورس اور ریسکیو 1122 نے مارچ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔تقریب میں لیگی رہنما چوہدری فیاض ظفر، ایم پی اے میاں محمد منیر، ضلعی افسران، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر قومی پرچم لہرایا گیا اور قومی ترانہ بجایا گیا جبکہ شرکاء نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور ملکی استحکام کے لیے خصوصی دعا کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یومِ پاکستان ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور وطنِ عزیز سے تجدیدِ عہد کا دن ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی ترقی اور سربلندی کے لیے مل کر کام جاری رکھا جائے گا
Leave A Comment