پاکپتن : جمعہ کی نماز کے دوران گولیاں چل گئیں، 5افراد شدید زخمی
پاکپتن میں جمعہ کی نماز کے دوران جامعہ مسجد کے داخلی گیٹ پر مسلح افراد نے مخالفین پر فائرنگ کردی ، جس سے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔واقعہ گاؤں اسد اللہ پور میں پیش آیا،ملزمان نے نماز کے دوران گولیاں چلا دیں،جس سے مسجد میں خوف و ہراس پھیل گیا، گولیاں لگنے سے 5 افراد شدید زخمی ہوئے اور نمازیوں میں بھگدڑ مچ گئی۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ نماز جمعہ کے دوران پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر موجود نہ تھے، اطلاع پر بھاری نفری موقع پر پہنچی جب کہ ملزمان اسلحہ لہراتے فرار ہو گئے۔
Leave A Comment