تازہ ترین

تحصیل دیپالپور میں تاج کالونی غلہ منڈی کے قریب ، باپ نے  23 سالہ بیٹی شازیہ پروین کو قتل کر کے الزام مخالفین پر ڈالنے کی مبینہ کوشش کی مقتولہ شازیہ پروین کا بھائی پہلے ہی قتل کے مقدمے میں سزائے موت پا چکا تھا ،  پولیس تھانہ سٹی دیپالپور کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی، ملزم خضر حیات سے تفشیش کی تو اس نے اعتراف جرم کرلیا پولیس نے مقتولہ کے باپ اور بہن کو گرفتار کر لیا ہے، اہم شواہد اکٹھے کر لیے گئے

پولیس کے مطابق ملزم خضر حیات اس کی دوسری بیٹی کے ساتھ مزید افراد کے ملوث ہونے کا شبہ ہے. تفتیش جاری ہے. اے ایس پی سرکل دیپال پور اور ایس ایچ اوموقع پر موجود ایس ایچ او  کا کہنا ہے کہ قتل کے اصل حقائق بعد از تفشیش  سامنے أئیں گے. مقتولہ شازیہ پروین کی ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کر دی گئی ہے  اور وقوعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس مختلف زاویوں پر تفشیش کر رہی ہے

Leave A Comment

Advertisement