اوکاڑہ : آر پی او ساہیوال محمد ایاز سلیم کی طرف سے سابق ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت کے اعزاز میں پر وقار الوداعی تقریب
آر پی او ساہیوال محمد ایاز سلیم کی طرف سے سابق ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت کے اعزاز میں ایک پر وقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں پولیس کےاعلیٰ افسران کی شرکت پر تکلف عشائیہ دیا گیا. آر پی او ساہیوال محمد ایاز سلیم کی جانب سے سابق ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ساہیوال ڈویژن کے اعلیٰ سول و پولیس افسران نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید، ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ، ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو سمیت دیگر افسران موجود تھے۔
شرکاء نے اوکاڑہ میں دورانِ تعیناتی راشد ہدایت کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر آر پی او ساہیوال، کمشنر ساہیوال ڈویژن اور دیگر افسران کی جانب سے سابق ڈی پی او کو سووینئرز، پھولوں کے گلدستے اور تحائف پیش کیے گئے۔ تقریب کے اختتام پر ان کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔
Leave A Comment