تازہ ترین

 2 تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم .2 خواتین سمیت 4 افراد شدید زخمی. زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا . ریسکیو زرائع کے مطابق نول پلاٹ روڈ چک نمبر 14 جی ڈی کے قریب  دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوگیا، حادثہ میں ایک موٹر سائیکل نمبریLEK-3693 اور دوسری موٹر سائیکل نمبری LEK-9783 پر سوار 4 افراد جن میں 2 خواتین 45 سالہ انور بی بی.45  سالہ رضیہ بی بی اور 2 مرد اعظم اور اکبر شدید زخمی ہو گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں. ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا

Leave A Comment

Advertisement