اوکاڑہ : غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ.بھاری مقدار میں مضر صحت گوشت برآمد. مقدمہ درج.ایک گرفتار
پولیس اور محکمہ لائیو سٹاک کا غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ.بھاری مقدار میں مضر صحت گوشت برآمد.3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج.ایک موقع پر گرفتار. شہریوں کی طرف سے پولیس کی بروقت کاروائی کو سراہا گیا. پولیس تھانہ بی ڈویژن کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم اور ویٹرنری ڈاکٹر کے ہمراہ شیخ بستی اوکاڑہ میں ایک غیرقانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مارا جہاں پر مبینہ طور پر 15 من مضر صحت بدبودار گوشت پکڑلیا گوشت ایک لوڈر رکشہ نمبریAEG-4514 پر سپلائی کے لئے لوڈ کیا جارہا تھا پولیس نے ایک ملزم غفار کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا.جب 2ملزمان ریاض اور غلام رسول موقع سے فرار ہوگئے.پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 68/26 درج کرکے تفشیش شروع کردی .یوں پولیس کی بروقت کاروائی سے شہری مضر صحت گوشت کھانے سے بچ گئے.
Leave A Comment