تازہ ترین

 جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ. موٹر سائیکل سوار ایک بھائی جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہو گیا.نعش اور زخمی ہسپتال منتقل. جی ٹی روڈ اختر آباد کے قریب ایک نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی. جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 22سالہ ضمیر جاں بحق ہوگیا جب کہ اس کا بھائی 27سالہ تنویر شدید زخمی ہوگیا.جو کہ چک نمبر 50 تھری آر اوکاڑہ کے رہائشی ہیں. نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور حادثہ ہوتے ہی گاڑی سمیت فرار ہو گیا. حادثہ کی اطلاع ملتے ہی  مقامی پولیس اور ریسکیو 1122کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں پولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کر دیں جب کہ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوے نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا

Leave A Comment

Advertisement