اوکاڑہ : ٹریفک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق ایک شدید زخمی
ٹریفک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق ایک شدید زخمی.ڈیڈباڈیز اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا . ریسکیو زرائع کے مطابق پاکپتن روڈ غلہ منڈی دیپالپور کے قریب کوسٹر اورکار میں تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے . مرنے والوں میں ایک 55سالہ شخص کی شناخت مبشر الحق کے نام سے ہوئی ہے جو کہ حجرہ شاہ مقیم کا رہائشی بتایا گیا ہے.جب کہ دوسرے مرنے والے شخص کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ہے .
جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 50سالہ محمد عمر کے نام سے ہوئی ہے. ہو گیا،جوگرین ٹاؤن لاہور کا رہائشی بتایا گیا ہے .حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو 1122کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں . پولیس نے حادثہ کی تحقیقات کرنا شروع کردیں جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کاروائیاں شروع کر دیں . ریسکیو اہلکاروں نے ڈیڈ باڈیز اور زخمی کو ضروری کارروائی کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا
Leave A Comment