اوکاڑہ : پولیس کا کریک ڈاؤن، 24 گھنٹوں میں 23 جرائم پیشہ عناصر گرفتار
پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 23 جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔کاروائیوں کے دوران 8 اشتہاری مجرمان اور ایک ٹارگیٹڈ آفینڈر کو گرفتار کیا گیا جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 42 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے دو جرائم پیشہ گینگز کے 6 ارکان کو بھی گرفتار کیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان سے 21 لاکھ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا، جس میں 12 موٹر سائیکلیں، 11 مال مویشی، ایک لاکھ روپے نقدی اور اسلحہ شامل ہے۔ ادھر سنیپ چیکنگ کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 4 ملزمان کو بھی گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔
Leave A Comment