اوکاڑہ : سرکاری سکولوں کی ممکنہ نجکاری کے خلاف اساتذہ کی احتجاجی ریلی
حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری سکولوں کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ضلع بھر کے اساتذہ، لیڈی ٹیچرز اور کلرک برادری نے احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت ایپکا پنجاب کے صدر شفقت رسول سندھو نے کی۔ ریلی ڈی او ایلیمنٹری ایجوکیشن آفس سے شروع ہو کر تحصیل روڈ سے ہوتی ہوئی اوکاڑہ پریس کلب چوک پہنچی جہاں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا۔ شرکاء نے نجکاری، لیو انکیشمنٹ قانون اور مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کی۔
اس موقع پر شفقت رسول سندھو نے کہا کہ سرکاری سکولوں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں، مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو لاہور میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے ملازمین اور پنشن ہولڈرز کی تنخواہوں میں اضافہ اور آؤٹ سورس اداروں کی نجکاری روکنے کا مطالبہ بھی کیا
Leave A Comment