تازہ ترین

حدود آرڈیننس کے تحت 80 کوڑوں کی سزا پانے والے مفرور ملزم کو تھانہ صدر اوکاڑہ پولیس نے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا. ایڈیشنل سیشن جج نے چند روز قبل سابقہ بیوی پر زنا کی جھوٹی تہمت لگانے کے جرم میں ملزم محمد بوٹا کو 80 کوڑوں کی سزا سنائی تھی۔ عدالتی کارروائی کے دوران نئیر اقبال ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے دلائل دیتے ہوئے ملزم کے الزامات کو جھوٹا ثابت کیا، جس پر عدالت نے شرعی فیصلہ سناتے ہوئے سزا کا حکم دیا۔ عدالتی فیصلہ سنتے ہی ملزم کمرہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا، تاہم تھانہ صدر اوکاڑہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کو دوبارہ عدالت میں پیش کر دیا ہے

Leave A Comment

Advertisement