اوکاڑہ : مبینہ پولیس مقابلہ. ایک ڈاکو ہلاک. 2فرار
مبینہ پولیس مقابلہ. ایک ڈاکو ہلاک. 2فرار تھانہ راوی کی حدود میں ڈکیتی کی واردات تین نامعلوم مسلح ڈاکو 13 جی ڈی روڈ پر فتح علی وغیرہ سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس تھانہ راوی اطلاع ملنے پر فوری موقع پر پہنچی۔ واردات کے بعد فرار ہونے والے ڈاکووں کا پولیس کے ساتھ آمنا سامنا ہو گیا۔پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔پولیس نے بھی حفاظتی اقدامات کے تحت جوابی فائرنگ کی . کراس فائرنگ میں ایک ڈاکو طارق عرف طارقی ہلاک ہو گیا ہلاک ہونے والے ڈاکو کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے.جن کی گرفتاری کے لئے پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر لی ہے . فرار ہونے والے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔جب کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے.
Leave A Comment