تازہ ترین

دنیا بھر  کی طرح اوکاڑہ میں بھی ارتھ أوور منایا گیا . ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر ضلع بھر میں ارتھ آوور  منایا  گیا.عوام سے عملدرأمد یقینی بنانے کی اپیل کی گئی تھی.  شہری کفایت شعاری اور توانائی بچت کے  لئے ساتھ دیں- ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے اوکاڑہ میں آج رات 8:30 سے 9:30 بجے تک لائٹس بند رکھنے کی اپیل کی کاروباری مراکز، سرکاری و نجی اداروں اور گھروں کی لائٹس ایک گھنٹہ بند رکھی گئیں .ارتھ آور کا مقصد بجلی کے غیر ضروری استعمال میں کمی لانا ہے .شہریوں میں توانائی کے بچاؤ اور کفایت شعاری کا شعور اجاگر کرنے پر زور دیا گیا.ضلعی انتظامیہ کی شہریوں سے ارتھ آور میں بھرپور ساتھ دینے کی اپیل کی گئی تھی . ایک گھنٹے کی علامتی لائٹس بندش سے توانائی بچانے کا پیغام دیا  گیا.

Leave A Comment

Advertisement