تازہ ترین

عیدالفطر کے موقع پر مساجد اور عید گاہوں پر  سیکیورٹی کےلئے 1300 افیسرز اور اہلکاروں کا بریگیڈ تیار .فول پروف سیکورٹی کے انتظامات

 پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا ضلع بھر کے 813 مقامات پر عیدالفطر کی نماز ادا کی جائے گی جن میں میں اے کیٹگری کی 18 مساجد، بی کیٹگری کی 163 مساجد ، سی کیٹگری کی 602 مساجد ، 17 امام بارگاہیں اور 13 کھلے مقامات پر عید کی نماز ادا کی جائے گی.جس کے لیے کل 1300 پولیس افیسرز اور اہلکارز سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ، عیدا لفطر کے موقع پر سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے 1 ایس پی ، 7 ڈی ایس پیز، 21 انسپکٹرز ، 54 سب انسپکٹر ز، 108 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز 38 ہیڈ کنسٹیبلان و 1071 کنسٹیبلان اور 8 ایلیٹ فورس کی ٹیمیں ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گی، تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں مساجد و عیدگاہوں کی سیکیورٹی کے لیے واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے خصوصی چیکنگ کی جائے گی۔ جبکہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جا رہے ہیں۔

مساجد و عیدگاہوں کے اردگرد کی چیکنگ بذریعہ سپیشل برانچ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ سے بھی کروائی جائے گی۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی اور چیکنگ پوائنٹس لگائے گئے ہیں. پولیس اہلکار موٹر سائیکل گشت و پیدل گشت بھی کریں گے.  ڈی پی او اوکاڑہ نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور ون ویلنگ پر پابندی ہے جس کی خلاف ورزی کرنے  والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ عوام کو چاہیے کہ سماج دشمن سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور اس کی فوری اطلاع 15 پر دیں 

 

Leave A Comment

Advertisement