اوکاڑہ : 2 ٹریفک حادثات . 3سالہ بچی جاں بحق. 3خواتین سمیت 8 افراد زخمی
2 ٹریفک حادثات . 3سالہ بچی جاں بحق. 3خواتین سمیت 8 افراد شدید زخمی . زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا. ریسکیو زرائع کے مطابق پہلا حادثہ چک نمبر 21/1RB کے قریب پیش آیا .جہاں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی .موٹر سائیکل سوار 3 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی جب کہ دو خواتین سمیت 3 موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے.
دوسرا حادثہ 32 موڑ چوکی کے قریب ہوا جہاں ایک اے پی وی وین اور مسافر وین میں تصادم ہو گیا .جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 7 افراد شدید زخمی ہوگئے. حادثات کی اطلاعات ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیمیں جائے حادثات پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیاں کرتے ہوے زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا.
Leave A Comment