اوکاڑہ :گرلز کالج کے سامنے کھڑے ہو کر نازیبا ویڈیو بنانے والا ٹک ٹاکر گرفتار
گرلز کالج کے سامنے کھڑے ہو کر نازیبا ویڈیو بنانے والا ٹک ٹاکر غلام صابر سی سی ڈی پولیس کے شکنجے میں آ گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم غلام صابر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر پنجاب کالج کے سامنے کھڑے ہو کر نازیبا اور قابل اعتراض ویڈیو بنا رہا تھا. جس پر شہریوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر سی سی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم غلام صابر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور قابل اعتراض مواد بنانے پر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔
شہری حلقوں نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی اور قابل اعتراض مواد بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ معاشرے میں منفی رجحانات کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔
Leave A Comment