اوکاڑہ: دو مختلف مقامات پر پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
دو مختلف مقامات پر پولیس مقابلوں کے دوران دو خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے جبکہ ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پہلا مقابلہ تھانہ بی ڈویژن کی حدود علامہ اقبال روڈ پر ایس ایچ او کی سربراہی میں ہوا، جہاں پولیس نے ایک خطرناک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت زین کے نام سے ہوئی ہے جو قتل اور سرقہ سمیت 15 مقدمات میں مطلوب تھا اور خواتین سے نازیبا حرکات کرنے میں بھی ملوث پایا گیا۔
دوسرا مقابلہ تھانہ صدر دیپالپور کی حدود کنڈا چوک میں پیش آیا، جہاں مسلح ملزمان نے اپنے ساتھی کو چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ڈاکو اکرم زخمی ہو گیا جو بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ اور 48 سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔
فائرنگ کے دوران پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹس کی بدولت محفوظ رہے۔
Leave A Comment