اوکاڑہ : ایرانی سپریم لیڈر کی مبینہ شہادت کے خلاف احتجاجی ریلی، امریکا و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی
مجلس وحدت المسلمین اور مرکزی انجمن خدامُ العباء کے زیرِ اہتمام ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی مبینہ شہادت اور امریکا و اسرائیل کی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی مرکزی امام بارگاہ ایف بلاک سے شروع ہو کر شہر کے مختلف بازاروں سے گزرتی ہوئی تحصیل روڈ پہنچی جہاں مظاہرین نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ شرکاء نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مبینہ حملوں کی مذمت کی۔
مرکزی انجمن خدامُ العباء کے صدر سید کوثر علی رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت سے عالمِ اسلام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور خطے کے امن کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ مقررین نے واقعے کو عالمِ اسلام کے خلاف کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے مسلم ممالک سے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔
مقررین نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور اسرائیلی کارروائیوں کا نوٹس لیا جائے۔ احتجاجی مظاہرہ پُرامن طور پر مرکزی امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔
Leave A Comment