تازہ ترین

.

 مقامی عدالتوں نے قتل کے دو مختلف مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے  دو مجرموں کو سخت سزائیں سنا دیں۔ ایک مقدمہ میں ملزم کو سزائے موت جبکہ دوسرے کیس میں عمر قید اور بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔


 جولائی 2024 میں تھانہ شاہبھور کے گاؤں 36 فور ایل میں ملزم محمد کاشف نے رشتہ دینے سے انکار پر رحمت علی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ شاہبھور میں درج کیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اوکاڑہ عبدالغفور کی عدالت نے استغاثہ کے الزامات ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔


دوسرا قتل کا واقعہ جون 2024 میں تھانہ منڈی احمد آباد کے گاؤں کلیر کلاں میں پیش آیا، جہاں معمولی تلخ کلامی پر ملزم محمد حسین نے فائرنگ کر کے جمیل احمد کو شدید زخمی کر دیا، جو دوران علاج دم توڑ گیا۔ مقدمہ تھانہ منڈی احمد آباد میں درج کیا گیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور  کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد حسین کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔

Leave A Comment

Advertisement