اوکاڑہ : زیادتی و بلیک میلنگ کیس کا ملزم زخمی حالت میں گرفتار
ملزم کی پولیس سے مزاحمت کےدوران کشمکش میں اس کا پسٹل چل گیا اور ملزم زخمی ہوگیا. تھانہ گوگیرہ کی حدود میں ملزم محمد یار نے ایک خاتون کو بلیک میل کر کے طلائی زیورات . مویشی .اور نقدی ہڑپ کی تھی پولیس تھانہ گوگیرہ ملزم کو گرفتار کرنے گئی تھی کہ ملزم نے مزاحمت شروع کر دی. دوران مزاحمت ملزم دستی پسٹل چھپانے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسی دوران کشمکش میں اس کی انگلی سے اچانک فائر ہو گیا، جس کے نتیجے میں ملزم زخمی ہو گیا. پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعہ کی مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے
Leave A Comment