اوکاڑہ: محکمہ سول ڈیفنس اوکاڑہ کا غیر قانونی پٹرول پمپس اور ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن
محکمہ سول ڈیفنس اوکاڑہ نے غیر قانونی پٹرول پمپس اور ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا۔ سول ڈیفنس آفیسر کی نگرانی میں ٹیموں نے ایک ہفتے کے دوران ضلع بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 35 ایل پی جی شاپس اور 12 منی پٹرول پمپس سیل کر دیے۔ کارروائی کے دوران تحویل میں لی گئی 20 پٹرول مشینیں اور 50 ایل پی جی مشینیں بھی تلف کر دی گئیں۔
سول ڈیفنس آفیسر کے مطابق گنجان آباد علاقوں میں ایل پی جی ریفلنگ اور غیر قانونی پٹرول پمپس انسانی جانوں کے لیے شدید خطرہ ہیں، اس لیے حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت ایسے عناصر کے مکمل خاتمے تک بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی
Leave A Comment