اوکاڑہ : اندھے قتل کا معمہ 48 گھنٹوں میں حل، 5 ملزمان گرفتار
اوکاڑہ میں پولیس نے اندھے قتل کے مقدمہ کو 48 گھنٹوں کے اندر ٹریس کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ دو روز قبل تھانہ صدر کے علاقے سے نوجوان مرزا فرحان بیگ کی رسیوں سے بندھی لاش برآمد ہوئی تھی جس پر مقدمہ درج کر کے فوری تحقیقات شروع کی گئیں۔ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر نگرانی پولیس ٹیموں نے جدید تفتیشی طریقوں سے کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کیا جنہوں نے گھریلو رنجش کی بنا پر قتل کا اعتراف کر لیا۔ملزمان کے نام صیغہ راز میں رکھے گئے ہیں.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ کسی کو ناحق قتل کرنے والا کسی رعایت کا مستحق نہیں اور ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
Leave A Comment