تازہ ترین

تھانہ حویلی لکھا کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق تین ملزمان شہری سے لوٹ مار کرکے فرار ہو رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او نے نفری کے ہمراہ تعاقب کیا۔ پل پناہ نگر کے قریب ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔کراس فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر کے اسلحہ، نقدی اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ فرار ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Leave A Comment

Advertisement