اوکاڑہ : تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑی لوڈر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی .کار سوار 2افراد جاں بحق
تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑی لوڈر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی .کار سوار 2افراد جاں بحق ہو گئے.نعشیں ہسپتال منتقل. حویلی لکھا روڈ ڈی پی ایس سکول کے قریب ایک کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑی ایک لوڈر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کار سوار 2 افراد 30سالہ طیب ولد غلام محمد اور 40سالہ عباس ولد انور جاں بحق ہو گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں پولیس نے تحقیقات شروع کر دی جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کاروائیاں شروع کر دیں مرنے والوں کی نعشیں کار کی باڈی کاٹ کر باہر نکالی گئیں جنہیں ضروری کاروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا
Leave A Comment