تازہ ترین

 چوری کے شبہ میں نوجوان کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کرنے کا افسوسناک واقعہ  ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت کے نوٹس پر تینوں ملزمان گرفتار .بتایا گیا ہے تھانہ صدر اوکاڑہ کے گاؤں 50ٹو ایل میں ملزمان اصغر . اسلم . اور زوہیب نے چوری کے شبہ میں ایک نوجوان کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا .

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او کا سخت نوٹس.پولیس تھانہ صدر نے کاروائی کرتے ہوے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کاروائی شروع کر دی ہے . ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اور قانون شکنی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی

Leave A Comment

Advertisement