اوکاڑہ : یومِ یکجہتی کشمیر ، اظہارِ یکجہتی واک کا انعقاد
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیرِ قیادت سنٹرل اسٹیشن ریسکیو 1122 اوکاڑہ سے بھی اظہارِ یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسکیورز نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر دراصل تجدیدِ عہد کا دن ہے، جہاں ہم اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم و جبر کا خاتمہ ہونا چاہیے اور انہیں ان کا بنیادی حق، حقِ خود ارادیت، ملنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔واک کے دوران کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے اور کشمیری عوام کی آزادی، سلامتی اور کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
Leave A Comment