اوکاڑہ : پولیو کے خاتمے کا مشن، ٹی ایچ کیو ہسپتال رینالہ خورد میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب
پولیو کے خاتمے کا مشن، ٹی ایچ کیو ہسپتال رینالہ خورد میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید علاؤالدین اور ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے 4 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا . ایم پی اے چوہدری جاوید علاؤالدین نے بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فواد افتخار، ایم ایس ڈی ایچ کیو سمیت محکمہ ہیلتھ کے دیگر افسران بھی موجود تھے
انسداد پولیو مہم 2 تا 5 فروری جاری رہے گی ضلع بھر میں 5 سال سے کم عمر 6 لاکھ 52 ہزار 255 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ضلع بھر میں 2564 موبائل ٹیمیں تشکیل ہسپتالوں اور مراکز صحت میں 141 فکسڈ ٹیمیں ویکسینیشن کیلئے موجود شہر کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت مختلف پوائنٹس پر 66 ٹرانزٹ پوائنٹس فعال کئے گئے ہیں.
Leave A Comment