تازہ ترین

 ڈی پی او نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے. پولیس پتنگ بازوں .پتنگ فروشوں کی کڑی نگرانی کر رہی ہے.بلا اجازت پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی. عوام پولیس سے تعاون کریں تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے. ڈی پی او نے ٹینک چوک پرخود شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے موٹر سائیکل سواروں میں  مفت سیفٹی وائر اینٹینا اور سیفٹی تاریں تقسیم کیں۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس نے قیمتی جانیں بچانے کے لیے عملی اقدامات شروع کردیے ۔ پتنگ سپلائرز، پتنگ سازوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری یے۔ خطرناک کیمیکل ڈور کے استعمال کے خلاف سخت کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔ اس کیساتھ ساتھ میں سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی مہم بھی دی جا رہی ہے

Leave A Comment

Advertisement