اوکاڑہ : تہرے قتل کا مقدمہ ،ملزم کو تین مرتبہ سزائے موت کا حکم
ایڈیشنل سیشن جج اوکاڑہ کی عدالت نے تہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم کو تین مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا دیا ملزم ارشد نے ایک سال قبل تھانہ صدر کے علاقے میں رشتہ کے تنازعہ پر تین افراد کو قتل کر دیا تھا۔
ایڈیشنل سیشن جج اوکاڑہ نے تھانہ صدر کے تہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم ارشد کو تین مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا دیا عدالت نے ملزم کو پانچ لاکھ جرمانہ کی بھی سزا دی جبکہ اس مقدمہ کے دیگر ملزمان ارشد کے والد دو حقیقی بھائیوں اور کزن کو عدالت نے بری کر دیا ملزم نے رشتہ داری کے تنازعہ پر ایک سال قبل فور ایل کے علاقہ میں تین افراد کو قتل کر دیا تھا
Leave A Comment