اوکاڑہ : تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر .موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق
تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر .موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا بصیرپور روڈ ٹھوکر واہگرہ کے قریب ایک تیز رفتار کار نے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سوار 49 سالہ شخص ظہور ولد محمد دین موقع پر جاں بحق ہو گیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں . پولیس نے ضروری کاروائی شروع کر دی جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوے نعش کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد آر ایچ سی بصیر پور منتقل کر دیا
Leave A Comment