اوکاڑہ : مبارکی ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار، لاکھوں مالیت کا مال مسروقہ برأمد
پولیس نے مبارکی ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لئے. لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برأمد . ایس ایچ او تھانہ ڈھلیانہ کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی . مبارکی گینگ کے 4 ملزم گرفتار جن کی شناخت مبارک عرف مبارکی، عمران، منظور اور رستم کے نام سے ہوئی . ملزمان کے قبضہ سے 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا . ابتدائی تفشیش کے دوران ملزمان نے درجنوں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا . ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے
Leave A Comment