اوکاڑہ : ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی
ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی .ڈیڈ باڈی اور زخمی ہسپتال منتقل ریسکیو زرائع کے مطابق پپلی پہاڑ روڈ دیارام کے قریب موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہو گیا،حادثہ میںموٹر سائیکل سوار ایک 20 سالہ نوجوان زین ولد مشتاق سکنہ صادق أباد جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا 22سالہ نوجوان اظہر وزیر شدید زخمی ہو گیا، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں. پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں جب کہ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوے ڈیڈ باڈی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
Leave A Comment