اوکاڑہ: خطرناک چور گینگ کے 5 ملزمان گرفتار, مسروقہ مال برآمد
پولیس نے خطرناک چور گینگ کے 5 ملزمان گرفتار کر لئے .ملزمان میں سرغنہ بھی شامل .83 لاکھ روپے کا مسروقہ مال برآمد
پولیس تھانہ سٹی دیپالپور نے . ڈی پی او اوکاڑہ کے خصوصی ٹاسک پر بڑی کاروائی میں 5 رکنی خطرناک چور گینگ کا سرغنہ محمد سلیم عرف سلیمی کو اس کے 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا .گینگ کے خلاف 33 سنگین مقدمات میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا .ملزمان سے 83 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برأمد کیا گیا .جن میں 2 لاکھ نقدی، ایک ٹرک . 9 موٹر سائیکلیں . 4 پسٹل 30 بور اور ایک رپیٹر برآمد کئے گئے.ملزمان کےخلاف اسلحہ برآمدگی کے الگ الگ مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں . پولیس ملزمان سے مزید تفشیش کر رہی ہے .
Leave A Comment