زونل کمیٹیوں کی طرف سے ابھی تک چاند دیکھنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، مولانا عبد الخبیر آزاد
ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں جاری ہے۔کراچی میں میٹ آفس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی کےارکان، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین بھی شریک ہیں۔آج ذی الحج کا چاند نظر آنےکی صورت میں عیدالاضحیٰ بروز بدھ 27 مئی کو ہوگی، اگر چاند نظر نہیں آیا تو عیدالاضحیٰ 28 مئی بروز جمعرات منائی جائےگی۔مولانا عبد الخبیر آزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ زونل کیمیٹیوں کی طرف سے ابھی تک چاند دیکھنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی
Leave A Comment