سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے کمی
عالمی و علاقائی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے کمی ہوئی، جس سے سونے کی فی تولہ قیمت4لاکھ 95ہزار362روپے ہوگئی جبکہ 10گرام سونا1370روپے سستا ہونے سے قیمت4لاکھ 24ہزار693روپے ہوگئی۔چاندی 130روپے فی تولہ سستی ہونے سے قیمت 7934روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 16ڈالر سستا ہونے سے 4730ڈالر آ گیا۔
Leave A Comment