مقامی مارکیٹ میں سونا سستا
مقامی مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا ۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 88 ہزار 462 روپے پر آگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 18 ہزار 777 روپے ہوگئی۔عالمی منڈی میں فی اونس سونا 30 ڈالر سستا ہو کر 4657 ڈالر پر آ گیا۔
Leave A Comment