نوشہروفیروز: مورو ٹول پلازہ کے قریب مسلح ڈاکوؤں کی لوٹ مار، 70 لاکھ روپے چھین کر فرار
نوشہروفیروز کے علاقے مورو میں واقع ٹول پلازہ کے عملے کو اُس وقت ایک بڑی واردات کا سامنا کرنا پڑا جب مسلح ڈاکو بینک میں جمع کرائی جانے والی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ٹول پلازہ سے ایک گاڑی کے ذریعے رقم بینک منتقل کی جا رہی تھی کہ ہائی اسکول مورو کے قریب ڈاکوؤں نے اسے روک لیا اور اسلحے کے زور پر تقریباً 70 لاکھ روپے لوٹ لیے۔ٹول پلازہ کے ملازم شاہنواز سولنگی نے بتایا کہ مسلح ملزمان نے عملے کو یرغمال بنا کر نقدی چھینی اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ناکہ بندی بھی کر دی گئی۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ مزید پیش رفت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
Leave A Comment